تازہ ترین
عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا، 3 افراد کے قصاص اور پولیس تشدد کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبے پراعلیٰ سرکاری شخصیت کی مراعات پر جوڈیشل کمیشن قائم کردیا گیا، ممبران کمیشن اور سربراہی کمشن کی نامزدگی چیف جسٹس ہائی کورٹ کریں گے۔
جوڈیشل کمیشن اعلیٰ سرکاری شخصیات کی مراعات کا ک از سر نو جائزہ لے گا، کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات پورے ہونے پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی نےرینجرز کے ہاتھوں قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قصاص ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پر تمام مقدمات ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے میرپور ڈویژن اور مظفرآباد میں پولیس تشدد کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کو منظر عام پر لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
تین شہادتوں پر ریاست بھر میں آج یوم سوگ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔