Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے تعاقب میں

Published

on

کپتان بابر اعظم پچھلے دو سال کے دوران پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں، اب وہ ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے والے ہیں۔  دنیا بھر میں سب سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز ساؤتھ افریقی بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے، آملہ نے یہ ریکارڈ 104 میچز کی 101 اننگز میں اپنے نام کیا تھا۔

دوسرے نمبر پرمشترکہ طور پر سابق ویسٹ انڈین کپتان ویوین رچرڈسن اور ویرات کوہلی موجود ہیں جنہوں نے 114 اننگز میں 5 ہزار رنز بنائے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔

بابر اعظم نے 98 میچز کھیل کر 96 اننگز میں 59 اعشاریہ 29 کی اوسط سے  4981 رنز اسکور کئے ہیں، کیوی ٹیم کیخلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز میں بابر اعظم 19 رنز اسکور کر کے دنیا بھر میں 5 ہزار تیز ترین رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں

یاد رہے کہ بابر اعظم کو حال ہی میں انکی کھیل خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا اور وہ بلے بازی میں ایک تسلسل کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین