پاکستان

بابر اعظم نومبر میں دلہا بنیں گے

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ان کی شادی اپنی خالہ کی بیٹی سے طے پائی ہے۔کرکٹ کے مغل اعظم بابر اعظم  کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی شادی بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ہوگی۔ بابر اعظم   دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے پہلے دلہا بنیں گے اور زیادہ امکان یہی ہے کہ ان کی شادی نومبر میں ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیائے کرکٹ میں انوکھا مقام رکھتے ہیں اور ان کی کوور ڈرائیو کی تو دنیا دیوانی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بابراعظم کی شادی کی تقریبات لاہور میں ہو ں گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version