Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مردہ جانوروں کا گوشت بیچنے والوں کو ضمانت نہیں دی جا سکتی، لاہور ہائیکورٹ

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے ملزموں کی ضمانت مسترد کردی اور کہا کہ مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

جسٹس امجد فریق نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نے ملزمان نوید طارق ودیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جاری کیا۔ملزمان پر تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا کہ مضر صحت گوشت کی فروخت سوسائٹی کیخلاف جرم ہے،مضر صحت گوشت انسان کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے،مضر صحت گوشت کھانے سے انسانی جان بھی جاسکتی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ صحت مند گوشت کھانا انسانی صحت کیلئے مفید ہے،صحت مند گوشت انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے،مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایسے ملزمان کو ضمانت پر رہائی نہیں دی جاسکتی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری وکیل کے مطابق مردہ گوشت ہوٹلوں، شوارما پوائنٹس، شادی ہالوں فروخت کیا جاتا ہے،سرکاری وکیل کے مطابق ایسے گوشت کی فروخت سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں،ملزمان پر 15 من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان اپنے دفاع میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے،ملزمان سلاٹر ہاؤس کا سرٹیفیکیٹ یا رسید پیش نہ کرسکے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین