پاکستان
نوشکی میں قتل ہونے والے پنجابی مسافروں کے ورثا کے لیے بلوچستان حکومت کے دس دس لاکھ کے امدادی چیک
بلوچستان میں قتل ہونے والے پنجابی مسافروں کے ورثا کو امدادی چیک دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر نوشکی منڈی بہاؤالدین کے علاقے چک فتح شاہ پہنچے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسیٰ خیل نے 6 مقتولین کے لواحقین میں 10 لاکھ فی کس کے چیک تقسیم کئے اور اظہارِ تعزیت کیا۔
ڈی سی نوشکی نے کہا کہ یہ امداد ضلع نوشکی کی جانب سے دی جا رہی ہے، واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، متاثرین کو پنجاب حکومت کی جانب سے الگ امداد بھی دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نوشکی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے،سانحہ نوشکی کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ متاثرین کو بلوچستان حکومت کی جانب سے علیحدہ امداد دی گئی ہے، دس دس لاکھ کے امدادی چیک متاثرین اپنے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔
شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی متاثرین نوشکی کو امداد دی جائے گی۔
سانحہ نوشکی کے مقتولین کے ورثا نے دہشت گردی نیٹ ورک کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔
-
کھیل8 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین3 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
کالم12 مہینے ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز12 مہینے ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
پاکستان1 مہینہ ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
لائف سٹائل10 مہینے ago
ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ
-
ٹاپ سٹوریز12 مہینے ago
ابن خلدون، عمرانیات سمیت کئی علوم کا بانی، اصلی ’فادر آف اکنامکس‘
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
سموگ کی وجہ سے جمعہ 10 نومبر کو پنجاب بھر میں چھٹی کا اعلان