پاکستان
کراچی میں بلوچستان کی یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں، خنکی میں اضافہ
کراچی میں پھربلوچستان کی یخ بستہ ہوائیں چل پڑی،خنکی میں اضافہ ہوگیا،ہواوں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہورہی ہے۔
کراچی میں ہوا کی رفتار پھر پھر بڑھ گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہورہی ہے۔
تندوتیز یخ بستہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہ سکتا ہے، معمول سے تیز ہوا کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گذشتہ روز کے مقابلے میں کمی متوقع ہے۔
آج صبح کم سے کم پارہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا شہر میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خش/ رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
دیہی سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت موہنجودڑو میں 5.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔