پاکستان
پاکستان میں نئے سال کی تقریبات پر پابندی
نگراں وزیراعظم نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سالِ نو کی تقریبات پر پابندی لگادی۔
انوار الحق کاکڑ نے ویڈیو پیغام میں عوام سے نئے سال کی آمد پر غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سادگی کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی افواج فلسطین میں تباہی مچا رہی ہیں، پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی بالخصوص بچوں کے قتل پر گہرے غم میں مبتلا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ رواں سال 7 اکتوبر سے اسرائیلی بربریت میں 9 ہزار بچوں سمیت 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
Special Message of Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar. pic.twitter.com/d5LDESJ2P5
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) December 28, 2023
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے تمام بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھائی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور