پاکستان

بینکوں کے ڈیپازٹس میں مئی کے دوران سالانہ بنیاد پر 20.3 فیصد اضافہ

Published

on

بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدتی قرضوں اورسرمایہ کاری(سٹاک) میں مئی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2024 کے اختتام پربینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کاحجم 29349 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 20.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی کے اختتام پربینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 24388 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

اپریل کے مقابلے میں مئی میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیاد پر3.3 فیصداضافہ ہوا۔ مئی 2024 کے اختتام پربینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کامجموعی حجم 12169 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 0.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی کے اختتام پربینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کامجموعی حجم12072 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

اپریل کے مقابلے میں مئی میں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر1.2 فیصد نموہوئی ۔مئی 2024 کے اختتام پربینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) کامجموعی حجم 28923 ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 43.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں بینکوں کی سرمایہ کاری کامجموعی حجم20144 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اپریل کے مقابلے میں مئی میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پر6 فیصد نموہوئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version