Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حج درخواستوں کی وصولی کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بینک کھلے رہیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور

Published

on

سرکاری حج  اسکیم میں درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے کل ہفتہ اور اتوار  کو نامزد بینک کھلے رہیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر ا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا،ریگولر یا سپانسرشپ حج  اسکیم میں درخواست جمع کرانے  کیلئے  قریبی نامزد بینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائنز   اور واٹس ایپ نمبر کا اجرا کر دیا،منگل 12 دسمبر  تک حج درخواستوں کی وصولی بلا تعطل جارہی رہے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین