پاکستان
حج درخواستوں کی وصولی کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بینک کھلے رہیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور
سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے کل ہفتہ اور اتوار کو نامزد بینک کھلے رہیں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر ا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا،ریگولر یا سپانسرشپ حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے کیلئے قریبی نامزد بینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائنز اور واٹس ایپ نمبر کا اجرا کر دیا،منگل 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی بلا تعطل جارہی رہے گی۔