Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستان،ایران،افغانستان اور روس بارٹر ٹریڈ کریں گے، اشیا کی فہرست جاری

Published

on

خطے میں ملکوں کے درمیان تجارت اور علاقائی تعاون کے حوالے سے نئی صف بندی ہو رہی ہے، پاکستان اور ایران کے سرحدی معاملات میں بہتری کے بعد پاکستان، ایران اور روس نے بارٹر ٹریڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان، ایران اور روس نے فیصلہ کیا ہے کہ تینوں ملکوں اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کریں گے، اس کی بنیادی وجہ ایران اور روس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ہیں اور ڈالر، یورو اور کسی بھی کرنسی میں تجارت ممکن نہیں۔

بارٹر ٹریڈ میں تینوں ممالک کرنسی کا تبادلہ نہیں کریں گے،پاکستان ایران سے تیل ، گیس اور کوئلہ منگوائے گا، اس کے علاوہ ایران سے کھاد ، کیمیکلز پھل سبزیاں بھی منگوائی جائیں گی۔

پاکستان روس سے تیل و گیس درآمد کرے گا، اس کے علاوہ روس سے لوہا ، اسٹیل اور ٹیکسٹائل مشینری لی جائے گی،روس سے گندم اور دالوں کی تجارت بھی کی جائے گی، پاکستان افغانستان سے بھی پھل ، سبزیاں ، معدنیات سمیت 10 اشیاء خریدے گا۔

پاکستان روس، ایران اور افغانستان سے منگوائی گئی اشیا کے بدلے  ممالک کو 26 اشیا بھجوائے گا۔پاکستان ان ملکوں کو چاول ، نمک ، پھل ، سبزیاں اور ادویات بھیجے گا۔ان ملکوں کو کو دودھ ، انڈے ، سیریلز ، گوشت اور مچھلی بھی بھجوائی جائے گی۔

پاکستان بارٹر ٹریڈ کے ذریعے ٹیکسٹائل ، چمڑے،فرنیچر اورکھیلوں کا سامان فروخت کرے گا،پاکستان ان ممالک کو موٹر سائیکل ، ٹریکٹر ، لوہا اور اسٹیل بھیجے گا۔

پاکستان ان ممالک کو جوتے ، ریڈی میڈ گارمنٹس اور قالین بھی فروخت کر سکے گا،پاکستان نے ایران ، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ کے قوانین جاری کردئیے ہیں۔

سرکاری اور نجی کمپنیاں ایران ، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ کرنے کی اہل ہوں گی،نجی کمپنیوں کو ایف بی آر ، کسٹمز اور پاکستان سنگل ونڈوز کی شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین