کھیل
پروفیشنل بنیں، بہانے بند کریں،شاہد آفریدی بنگلہ دیشی بورڈ پر برس پڑے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے مطابق ایشیا کپ کے شروع کے میچز پاکستان جبکہ باقی ٹورنامنٹ یو اے ای میں منعقد کیا جانا ہے جس پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آیا ہے کہ یو اے میں ان دنوں میں گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے ، اور کھلاڑی پہلے پاکستان اور پھر یواے کی سفر نہیں کر سکتے، اس بیان کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو کھری کھری سنا دیں۔
نجی ٹی وی کے شو میں شاہد آفریدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہوتے ہوئے موسم کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے، ہمیں یاد ہے کہ ہم سخت گرمی میں شارجہ میں صبح 10 بجے کرکٹ کھیلا کرتے تھے،گرمی کے باعث باؤنڈری لائن کی طرف جاتے ہوئے ہمیں چکر آجاتے تھے ، مگر یہ ہی چیز آپ کےفٹنس لیول کو جانچتی ہے۔آفریدی نے زور دے کر کہا کہ پیشہ ور کرکٹرز کو صرف موسمی حالات پر کھیلنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ نے ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ممبرز کو سختی سے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیش کیا گیا ہائبرڈ ماڈل منظور نہ کیا جائے اور ایشیا کپ کو سری لنکا منتقل کیا جائے۔