ٹاپ سٹوریز

نجکاری سے پہلے پی آئی اے وینٹی لیٹر پر، آج اندرون و بیرون ملک 26 پروازیں منسوخ کر دی گئیں

Published

on

ایندھن کی محدود پیمانے پر فراہمی کے سبب پی آئی اے کے فضائی آپریشن کا دائرہ سکڑ گیا،آج(بدھ/ 18 اکتوبر)کو ملکی اور غیرملکی 26 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کے طیاروں کو پی ایس او کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کی محدود پیمانے پر فراہمی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کچھ پروازوں کی روانگی کے اوقات میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 17 اکتوبر کو اندروں ملک 13 پروازیں جبکہ 11 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ 12 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق ایندھن کی فراہمی کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے نے 18 اکتوبر کو 16 بین الاقوامی پروازیں اور 08 اندرون ملک پروازیں منسوخ کر دی ہیں جبکہ چند پروازوں کی آمدوررفت میں تاخیر متوقع ہے۔

منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے مسافروں کو درپیش زحمت پر معذرت خواہ ہے۔ ترجمان نے معزز مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ائر پورٹ آمد سے قبل پی آئی اے کال سینٹر، پی آئی اے دفاتر یا اپنے ٹریول ایجنٹ سے ضرور رابطہ کر لیں۔

نگران حکومت پی آئی اے کی جلد سے جلد نجکاری چاہتی ہے اور اس کے لیے مالیاتی مشیر کے تقرر کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version