پاکستان
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے اپیلوں پر بینچ تشکیل، 8 مئی کو سماعت
سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں نہ دیے جانے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا گیا،اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی کی اپیلوں پر بھی بینچ تشکیل دے دیا گیا،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 8 مئی کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں، رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا،پشاور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن فیصلہ کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔