پاکستان
خبردار ! دھواں چھوڑتی گاڑی سڑک پر نہ لائیں، کیمرے مانیٹر کر رہے ہیں
لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ای چالان ہو ں گے، سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کی اب کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی۔
سیف سٹیز حکام کے مطابق کیمروں کی مدد سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوبند کر ایا جارہا ہے۔ ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کے لئے متعلقہ اداروں کےنمائندے سیف سٹیز میں تعینات کیے جائیں گے۔
سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے نمائندے کودھواں چھوڑنے والی گاڑی کی کنڈیشن کے حوالے سے بھی آگاہ کرےگا۔ حکومت کی جانب سے سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور سیف سٹیز کے کیمروں سے گاڑیاں بند کروائی جارہی ہیں۔۔
سیف سٹیز حکام کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس چیک کرنے کےلئے سیف سٹیز میں ٹاورز کو فعال کیا جاچکا ہے۔ ٹاور سے روزانہ ائیر کوالٹی انڈکس چیک کرکے سسٹم میں مزید بہترمانیٹرنگ کی جاسکے گی۔
سیف سٹیز حکام کے کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ سموگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کے حوالے سے ایم او یو بھی سائن کئے جائیں گے۔