ٹاپ سٹوریز

وزیراعظم کے بیان کی خبر میں بڑی غلطی، ڈی جی ریڈیو سمیت کئی عہدیدار معطل

Published

on

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ریڈیو پاکستان کے ایک نیوز بلٹن میں ان سے فلسطین کی بجائے اسرائیل کی حمایت کا جملہ منسوب کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی بی سی طاہر حسن کو معطل کرنے کا حکم دے دیا،عنبرین جان کو ڈی جی کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

نیوز ایڈیٹر اور ڈپٹی کنٹرولر معطل‘ نیوز ریڈر اور ٹرانسلیٹر کو بھی ہٹادیا گیا‘ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‘ وزیراعظم ناراض ہوگئے ۔

وزارت اطلاعات و نشریات ڈی جی ریڈیو طاہر حسن کی معطلی کیلئے سمری وزیراعظم کو بھیجے گی کیونکہ ڈی جی انفارمیشن گروپ کے گریڈ20 کے افسر ہیں۔ طاہر حسن کو فوری طور پر ڈی جی پی بی سی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نئے ریگولر ڈی جی کی تقرری تک ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ عنبرین جان کو ڈی جی پی بی سی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم نے معاملہ کی تفصیلی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔ جبکہ نیوز ریڈر عشرت فاطمہ اور غلط ترجمہ کرنے والے ٹرانسلیٹر کو ہٹا دیا گیا ہے جو عارضی بکنگ پر کام کرتے ہیں۔

نیوز ایڈیٹر عابد رضا اور ڈپٹی کنٹرولر مقصود الرحمٰن کو معطل کر دیاگیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version