معاشرہ
فلسطین سے یکجہتی کے لیے کراچی میں بائیکرز ریلی
کراچی بائیکرز کلب کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بائیکرز ریلی نکالی گئی ۔
کراچی کی مصروف سڑک ٹاور سے شروع ہونے والی ریلی 50 سے زائد موٹرسائیکل سواروں پر مشتمل تھی،کراچی بائیکرز کلب کے ایشنز ذیشان مجاہد سلمان شرہف دانش فہد اور دانش شاہد کی سربراہی میں کراچی بائیکرز کلب کے ممبران ٹاور سے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے کراچی پریس کلب کی جانب روانہ ہوئے۔
کراچی بائیکرز کلب کی اس پر امن ریلی کا مقصد فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا،اس موقع پر گفتگو میں بائیکرز کا کہنا تھا کہ مسلمان ہونے کے ناطے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے،دنیا میں موجود تمام مسلمان آپس میں ایک ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہیں،اللہ تعالیٰ ہمارے فلسطینی بھائیوں کی مدد فرمائے اور تمام مسلم ممالک سے درخواست ہے کہ فلسطین کی مدد کریں۔