Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بلاول صاحب۱ وزیراعظم وہی ہوگا جسے عوام منتخب کریں گے، شہباز شریف، رئیسانی برادران کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

Published

on

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سر براہ اور سابق اتحادی بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صاحب! عوام جس کو منتخب کریں گے اسے قبول کرنا ہوگا۔

کوئٹہ میں نوابزادہ لشکری رئیسانی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلاول بھٹو  میرے لیے چھوٹے بھائیوں کی طرح  ہیں،بلاول بھٹو  سے اچھے تعلقات  تھے اور ہیں، ہماری مخلوط  حکومت تھی  جس کا فائدہ  اور نقصان تھا، ہم  سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور تجزیہ کریں،16 ماہ کی مخلوط حکومت تھی،  مشاورت سے فیصلے  ہوتے تھے،مخلوط حکومت  میں مثبت فیصلے  ہوئے، کچھ  فیصلوں میں تاخیر  بھی ہوئی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں بدترین سیلاب کے دوران  دن رات ہر جگہ  گیا،ہم نے سیلاب  متاثرہ  دکھی انسانیت کیلئے وفاق سے 100 ارب روپے لیے، سیلاب میں ساتھیوں سمیت ہم گھرمیں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہیں بیٹھے رہے، آپ یہ نہیں کہہ سکتے  ہم آرام سے بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ ڈوب رہے تھے،ہم نے 16 ماہ میں  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،ملک میں دیوالیہ ہوجاتا  تو سری لنکا  جیسے حالات  بن جاتے،ہم نے ملک  کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ، یہ ایک  حقیر خدمت ہے،مہنگائی گزشتہ حکومت کا تحفہ ہے،  4 برس سے چلی آرہی ہے۔

شہباز شریف نے کوئٹہ آمد اور نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ آج اپنے بھائی نواب اسلم رئیسانی اور لشکری رئیسانی کو ملنے آیا ہوں،ہمارا  اس خاندان سے 50 سال سے تعلق ہے،سیاست اپنی جگہ  خاندانی  تعلق کا ہمیشہ احترام کیا۔ امید ہے  لشکری رئیسانی  (ن) لیگ  میں شمولیت کی  دعوت قبول کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان  پاکستان کی ترقی  کی بنیاد ہے، بلوچستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،ملک کو بحرانوں  سے نکالنے کیلئے اتحاد ناگزیر ہے،ہمیں مل کر سیاسی،  معاشی اور معاشرتی  مسائل کو حل کرنا  ہے،گزشتہ  حکومت میں 4 سال تباہی و بربادی  ہوئی۔

اس موقع پر لشکری رئیسانی نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیں دعوت دی ہے یہ باعث اعزاز ہے، نواز شریف ملک کے بحرانوں کو بہتر جانتے ہیں،اصولی فیصلہ کیا ہے اس سیاسی عمل کا حصہ بنیں گے،انشاء اللہ بہت جلد ہمارا فیصلہ ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین