پاکستان

پشاور ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کی سالگرہ، کیک کاٹا گیا، استقامت کی دعا

Published

on

پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے راہداری ضمانتوں کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، درخواستوں کی سماعت جسٹس وقار احمد نے کی،عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی کل تک راہداری ضمانت درخواست منظور کرلی اور ہدایت کی کہ  کل آپ اسلام آباد عدالت میں پیش ہوجائیں۔

اس کے بعد کمرہ عدالت سے باہر شاہ محمود قریشی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنما اسد قیصر اور اسد عمر بھی موجود تھے، سالگرہ کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی استقامت کےلئے دعا مانگی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ آج ہماری راہداری ضمانت منظور ہوئی، عمران خان کےساتھ آخری ملاقات اچھی رہی، پی ٹی آئی کے مستقبل پر میں پہلے اظہار کرچکا ہوں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version