پاکستان

میرے دونوں بازو فریز ہیں، پتے کی بیماری ہوگئی، علاج نہیں کرایا جا رہا، عمر سرفراز چیمہ

Published

on

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ میرے دونوں بازو پانج ماہ  فریز ہیں، پانج ماہ پہلے عدالت نے چیک اپ کا حکم دیا مجھے پندرہ دن پہلے ڈاکٹر دیا گیا۔

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے آنسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بازو کا ایم آر آئی اورکروانے کیلئے عدالت نے حکم دے رکھا ہے لیکن ہوم ڈپارٹمنٹ نے ابھی تک عدالتی حکم پر عمل درامد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جیل کا  ناقص کھانا کھا کر مجھے پتے کے بیماری لاحق ہوگئی ہے،میرے پتے کے آپریشن کا عدالت نے 6 ماہ پہلے حکم دیا تھا،ابھی تک میرے پتے کا اپریشن نہیں کروایا گیا۔

سابق گورنر نے کہا کہ مجھ سمیت پی ٹی آئی کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version