پاکستان
رشوت، اعانت جرم کا مقدمہ، مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ
رشوت لینے،دینے اور اعانت جرم کے مقدمے میں سیشن کورٹ لاہور نے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
ایف آئی اے کی جانب سے دائمی وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ ملزم کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی، اطلاع کے لیے ملزم کے گھر،شارع عام اور احاطہ عدالت میں اشتہار چسپاں کئے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملزم دیدہ دانستہ طور پر روپوش ہے، ملزم شامل تفتیش ہونے سے گریزاں ہے۔
ایف آئی اے نے استدعا کی تھی کہ ملزم مونس الٰہی اور شریک ملزم عامر سہیل کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر مونس الٰہی اورشریک ملزم عامر سہیل کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے۔