پاکستان

بشریٰ بی بی نے نکاح کیس میں سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Published

on

بشری بی بی کا دوران عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع،درخواست میں
سزا معطل کرکے بشریٰ بی بی کی ضمانت کر رہائی کی استدعا کردی گئی۔

بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر،عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کیا،اس شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جاسکتی تھی، ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی، بشری بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے لیے جیل میں بدترین حالات میں رکھا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے لیے ضروری ہے کہ سزا معطلی کی درخواست جلد نمٹائی جائے، سزا معطلی کی جو درخواست پہلے سے سیشن کورٹ میں زیر ہے عدالت اس پر سماعت کرے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواست کو سن کر اس پر جلد فیصلہ کیا جائے ،عدالت تین فروری کی سزا کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے،تین فروری کو سول کورٹ نے بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version