Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور کی مارکیٹوں کے کاروباری اوقات میں ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا، رات 11 تک کاروبار کی اجازت

Published

on

لاہور کی مارکیٹوں میں کاروباری اوقات ایک گھنٹہ بڑھا دیئے گئے،اب 10 بجے کی بجائے 11 بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں گی۔

تمام چھوٹی اور بڑی مارکیٹیں رات 11 بجے بند ہوں گی۔ نوٹیفکیشن  جاری کر دیا گیا۔ میڈیکل سٹور، فارمیسی، پنکچر شاپ، پیٹرول پمپ، سی این جی سٹیشنز، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، ہسپتال، لیبارٹری پر وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مال، سویٹس شاپ، بیکریاں بھی پورا ہفتہ رات 11 بجے بند ہونگی، ریسٹورنٹ، ہوٹلز، کافی شاپ اور کیفے پورا ہفتہ رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل سٹور، فارمیسی، پنکچر شاپ، پیٹرول پمپ، سی این جی سٹیشنز، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، ہاسپٹل، لیبارٹری پر وقت کی کوئی پابندی نہیں۔

مارکیٹ کے نئے اوقات کار کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین