Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

کمبوڈیا کے وزیراعظم نے فیس بک چھوڑ دی، عوام سے ٹیلیگرام، ٹک ٹاک پر آنے کی درخواست

Published

on

Meta Platforms Oversight Board on Thursday called for the suspension of Cambodian Prime Minister Hun Sen for six months, saying a video posted on his Facebook page had violated Meta's rules against violent threats.

کمبوڈیا کو وزیراعظم ہن سین نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ میٹا کمپنی کے نگران بورڈ کی جانب سے معطل کرنے کی سفارش کے بعد فیس بک کا استعمال چھوڑ دیا ہے اور ملک میں عام انتخابات سے پہلے فیس بک بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

وزیراعظم ہن سین نے جنوری میں ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے حزب اختلاف کے خلاف تشدد پر اکسایا تھا اور اس ویڈیو کو 6 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔

وزیراعظم ہن سین 38 سال اقتدار میں رہنے کے بعد ایک بار پھر انتخاب لڑ رہے ہیں، ہون سین فیس بک کو بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 14 ملین ہے۔ منگل کو ہن سین نے فیس بک پلیٹ فارم چھوڑ دیا۔

وزیراعظم ہن سین نے ایک فیکٹری کے دورے کے دوران کہا کہ وہ جلاوطن لیڈروں کو عوام سے رابطے سے روکنے کے لیے فیس بک مختصر مدت یا ہمیشہ کے لیے بند کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم ہن سین نے جلاوطن لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے مغرور نہ بنو، برسوں سے سمندر پار رہتے ہو، رابطوں کے لیے فیس بک استعمال کرتے ہو، میں فیس بک بند کر سکتا ہوں۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم نے فیس بک ترک کرکے ٹیلیگرام اور ٹک ٹاک کا استعمال شروع کردیا ہے اور عوام سے بھی ان دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منتقل ہونے کی درخواست کی ہے، فیس بک چھوڑنے سے پہلے ہن سین کے ٹیلیگرام فالوورز کی تعداد 8 لاکھ ہو چکی تھی۔ ناقدین ان کے فالوورز کی بڑی تعداد کو بوٹس اور جعلی اکاؤنٹ بتاتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین