Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

کریسنٹ آرٹ گیلری کی آرٹ کے لیے کاوشوں پر کینیڈین رکن پارلیمنٹ کا تعریفی سرٹیفیکیٹ

Published

on

کینڈا کے ممبر آف پارلیمنٹ (MP) پائول چیانگ نے کہا ہے کہ کریسنٹ آرٹ گیلری پاکستان اور کینڈا کے درمیان آرٹ اور کلچر کے فروغ کیلئے بہترین کام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان آرٹ شو اور آرٹسٹوں کے وفود کا تبادلہ اہمیت کا حامل ہے۔

پاؤل چیانگ نے کہا کہ برامپٹن سٹی میں آرٹ ایگزیبشن اچھی کاوش ہے۔ آرٹ اور کلچر کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

آرگنائزر سدرہ ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کریسنٹ گذشتہ 15 سالوں سے آرٹ کی ترویج کیلئے کام کررہی ہے۔ پاکستان سمیت لندن و دیگر ممالک میں کامیاب آرٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ کریسنٹ کے چیئرمین ناصر جاوید نے آرٹ شو کے انعقاد میں تعاون پر کینڈین حکومت، ارکان پارلیمنٹ، مقامی انتظامیہ، کینڈا پاک بزنس فورم سمیت دیگر افرادکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عزت افزائی پر مشکور ہوں۔ آئندہ بھی دیگر ممالک میں آرٹ شو کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں۔

کریسنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر ناصر نے کہا کہ پاکستانی آرٹ کو بین الاقوامی سطح پر لے کر جانا ہمارا مشن ہے۔ اس کیلئے ورلڈ وائڈ کام کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں کینڈا کے ممبر آف پارلیمنٹ (MP) پائول چیانگ نے ناصر جاوید کی آرٹ کی خدمات پر اپریسیشن سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین