پاکستان
شہیدوں کی قیمت پر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم ساتھیوں کی لاشیں بھی اٹھائیں اور مشتعل بھی نہ ہوں،الیکشن میں یہی ہونا ہے تو بتادیں، جمہوریت کا ٹھیکہ ہمارے پاس نہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہیدوں کی قیمت پر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے،جمہوریت کوبچانے کیلئے اپنے حصے کی قربانی دے چکے ہیں،آخری 10 روز میں یہی ہونا ہے تو بتا دیں تاکہ فیصلہ کرلیں،جمہوریت کو بچانے کا ٹھیکہ ہمارے پاس بھی نہیں ہے،نگران حکومت بھی پیپلز پارٹی کی 15سالہ حکومت کا تسلسل ہے،ساتھیوں کی لاشیں اٹھائیں اور مشتعل بھی نہ ہوں؟انتظامیہ کی ذمہ داری ہے وہ قاتلوں کو پکڑے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر یہی ہونا ہے تو بتا دیں تاکہ ہم فیصلہ کریں،ناظم آباد میں ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے،یہ ایم کیو ایم کا چھٹا شہید ہے،ہم لڑنا نہیں چاہتے اس پر بھی اعتراض ہے،یہ جو ڈسٹرکٹ سینٹرل آپ نے کسی کو ٹھیکے پر دیا ہوا تھا اس کا نتیجہ ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم کوئی ڈیڈ لائن اور الٹی میٹم نہیں دے رہے،عوام اور کارکنان سے اپیل ہے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں،پولیس سے ضرور جواب مانگیں گے آپ اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی