پاکستان

شہیدوں کی قیمت پر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، خالد مقبول صدیقی

Published

on

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم ساتھیوں کی لاشیں بھی اٹھائیں اور مشتعل بھی نہ ہوں،الیکشن میں یہی ہونا ہے تو بتادیں، جمہوریت کا ٹھیکہ ہمارے پاس نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہیدوں کی قیمت پر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے،جمہوریت کوبچانے کیلئے اپنے حصے کی قربانی دے چکے ہیں،آخری 10 روز میں یہی ہونا ہے تو بتا دیں تاکہ فیصلہ کرلیں،جمہوریت کو بچانے کا ٹھیکہ ہمارے پاس بھی نہیں ہے،نگران حکومت بھی پیپلز پارٹی کی 15سالہ حکومت کا تسلسل ہے،ساتھیوں کی لاشیں اٹھائیں اور مشتعل بھی نہ ہوں؟انتظامیہ کی ذمہ داری ہے وہ قاتلوں کو پکڑے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر یہی ہونا ہے تو بتا دیں تاکہ ہم فیصلہ کریں،ناظم آباد میں ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے،یہ ایم کیو ایم کا چھٹا شہید ہے،ہم لڑنا نہیں چاہتے اس پر بھی اعتراض ہے،یہ جو ڈسٹرکٹ سینٹرل آپ نے کسی کو ٹھیکے پر دیا ہوا تھا  اس کا نتیجہ ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم کوئی ڈیڈ لائن اور الٹی میٹم نہیں دے رہے،عوام اور کارکنان سے اپیل ہے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں،پولیس سے ضرور جواب مانگیں گے آپ اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version