تازہ ترین

مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کا حلف نہیں لے سکتے، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی پٹیشن

Published

on

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی سینیٹ الیکشن کل یعنی منگل کو ہونے ہیں۔ سینیٹ الیکشن سے پہلے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کا حلف باقی ہے،پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن سے پہلے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلایا جائے تاکہ وہ بھی ووٹ ڈال سکیں۔ لیکن خیبرپختوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اس فیصلے کیخلاف آج نظرثانی اپیل دائر کردی ہے۔

عدالت آمد کے مطابق پر اسپیکر نے کہاکہ وہ نومنتخب اراکین کو حلف نہیں دلا سکتے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ دے رکھا ہے کہ اگر سینیٹ کے انتخابات سے پہلے ان نومنتخب اراکین کو حلف نہ لینے دیا گیا جن کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے تو خیبرپختوںخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کو اس حکم نامے پر عمل درآمد کے لیے اجلاس آج پیر کو بلانا چاہیے تھا تاہم ایسا نہیں ہوا۔ اس کے بجائے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔

علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے نظرثانی درخواست دائر میں کہا گیا کہ پشاورہائیکورٹ نےمنتخب ممبران سےحلف لینےکاحکم دیا، لیکن اسمبلی اجلاس ہےنہ اجلاس کے لیے کوئی ریکوزیشن آئی ہےحلف کیسےلیاجائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت فیصلےپرنظرثانی کرکےپہلےوالی درخواستیں خارج کردیں۔

درخواست میں حکومت،الیکشن کمیشن،سیکرٹری قانون اوراپوزیشن ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔

بابر سلیم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم رول آف لاء پر یقین رکھتے ہیں، ہم اگر خلاف ورزی کرینگے تورول آف لاء سے کیا توقع کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ کا فیصلہ موصول ہوا تو لیگل ٹیم کے ساتھ مشورہ کیا، اجلاس سمن نہیں ہوا اسلئے حکم پر عمل درآمد نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ ججزاورعدالیہ کااحترام کرتے ہیں، عدالیہ کے سامنے حقائق رکھنےآئےہیں، اجلاس بلانے کے بعد ہی ممبران سے حلف لیا جاسکتا ہے۔

بابرسواتی کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات کل ہونگے یا نہیں الیکشن کمیشن جواب دے سکتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version