کھیل

کپتانی آسان کام نہیں، معمولی غلطی پر ہٹا دیا جاتا ہے، سرفراز احمد

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا آسان کام نہیں، معمولی سی غلطی پر کپتان کو ہٹادیا جاتا ہے۔

کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اُن کا نوجوان کرکٹرز کو مشورہ ہے کہ وہ خاموشی سے کرکٹ کھیلیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شان مسعود نے دورہ آسٹریلیا پر اچھی کپتانی کی۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا تھا، جبکہ انکی کپتانی میں ہی قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی پوزیشن پر پہنچی تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version