پاکستان
جماعت اسلامی کا غزہ بچاؤ مارچ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت منتظمین کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد میں اتوار کے روز ہونے والے جماعت اسلامی کے غزہ بچاؤ مارچ اور ڈی چوک میں دھرنے پرسابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے کا متن ہے کہ شرکاء نے ساؤنڈ سسٹم پر حکومتی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی،شرکاء کو تنبیہ کی گئی کہ بغیر این او سی مظاہرے کی اجازت نہیں ہے،300 سے زائد ڈنڈا بردار مرد و خواتین ڈی چوک کی جانب بڑھتے رہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق سابق سینیٹر نے اعلان کیا کہ ہم ہر صورت سفارت خانوں اور سیکرٹریٹ کے اہم دفاتر کا گھیراؤ کریں گے، شرکاء کی جانب سے پولیس کو دھمکایا گیا اور پتھراؤ کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق شرکاء نے ایکسپریس چوک کو بند کرکے عام گاڑیوں اور ایمبولینس کو بھی روکے رکھا۔