Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کار کے لیے فرنٹ رننگ میں ملوث دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

Published

on

سکیورٹیز اینڈ ایکچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ افراد ایک بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کار کے ساتھ مل کر حصص کی ٹریڈنگ کی فرنٹ رننگ میں ملوث تھے۔

ایس ای سی پی کے مطابق کرمینل کیس کراچی کی بنکوں کی خصوصی عدالت میں درج کروا گیا،ان افراد کی جانب سے یکم اکتوبر 2021 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران ایکویٹی ٹریڈنگ میں فرنٹ رننگ کی گئی۔

ایس ای سی پی کے مطابق فرنٹ رننگ ادارہ جاتی سرمایہ کار کے افسر کی ملی بھگت سےکی گئی،فرنٹ رننگ میں ملوث افراد نے ادارے کی جانب سے حصص کی خریداری کے آرڈر دینے سے پہلے حصص خریدے ۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے خریدے گئے حصص کو ادارہ جاتی سرمایہ کار کو ہی فروخت کر دیا گیا،ایس ای سی پی کیپٹل مارکیٹ میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین