پاکستان
عمران خان کے خلاف مقدمات 8 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر چلائے جائیں گے، عدالت کا عندیہ
کیسز کو انجام تک پہچانا ہے،اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کی، عدالت نے 8 جولائی کے بعد کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ دے دیا۔۔۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے حوالے سے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی،علی نواز اعوان، واثق قیوم ،عامر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور ،عامر مغل کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ کسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول نہیں ہوگی،یہ کوئی وجہ نہیں کہ میں شہر سے باہر ہوں تو پیش نہیں ہوسکتا۔
جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ حاضری پوری نا ہونا ملزمان پر ہے یا کورٹ پر ہے؟ پی ٹی آئی وکلا نے بتایا کہ حاضری پوری کرنے ملزمان پر ہے۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ہوں گے۔ وکلا صفائی نے یقین دہانی کرائی کہ اگلی پیشی پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی ہو گی۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررہے ہیں،آئندہ پیشی پر حاضری کے والے سے مکمل یقین دہانی کروائی جائے گی تو پھر وارنٹ کا معاملہ دیکھیں گے۔
وکلاء صفائی نے استدعا کی کہ ایک موقع دیا جائے اگلی پیشی پر تمام ملزمان پیش ہوں گے۔ جج طاہر عباس سپرا نے وارننگ دی کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے انکو اشتہاری قرار دوں گا،عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کیلئے تیس دن ضروری نہیں ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ میں نے ان کیسز کو انجام تک پہچانا ہے آپکا ہی اس میں فائدہ ہوگا،اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے۔
عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی