تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ ٹیم میں بہتری کے لیے بڑے فیصلے کر لیے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی صدارت میں 3 گھنٹے طویل اجلاس میں کرکٹ کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا، ہائی پرفارمنس سینٹرزکی اپ گریڈیشن،پاکستانی کوچز کا معیاربڑھانے کےحوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے لیے،گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا گیا،ہر کھلاڑی کا ہر 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا۔کھلاڑی کو لازماً ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے طریقہ کار کو سلیکشن کمیٹی حتمی شکل دے گی،سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم فی الحال کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کیلئے ہو گی،کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فنٹس کا ہر برس جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف کیٹگریز میں کھلاڑیوں کی شمولیت وضع کردہ طریقہ کارکے تحت ہو گی،لیگز کھیلنے کیلئے این او سیز کے اجرا کا ٹیکنیکل طریقہ کار طے کیا جائے گا،طریقہ کار پر پورا اترنےوالے کھلاڑیوں کو این او سیز کا اجرا کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فٹنس اور پرفارمنس کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا،معیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہو گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی،ٹیم میں یونٹی اور اتفاق نظر آنا چاہیے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،گروپنگ پر مینجمنٹ کو سخت ایکشن لینا چاہیے،ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہو گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی کھلاڑی کے بارے میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔
چیئرمین پی سی بی نے ہائی پرفارمنس سینٹرز کی اپ گریڈیشن اور کوچز کی ٹریننگ کا معیار بڑھانے کا پلان طلب کرلیا،محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اور پشاور میں بھی ہائی پرفارمنس سینٹرز بنائے جائیں گے،گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی اس ضمن میں حتمی رپورٹ پیش کریں گے۔
محسن نقوی نے شاہینز اور انڈر 19ٹیموں کیلئےالگ کوچزرکھنے ،ٹورنامنٹس کرانےکامکمل پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت کی،
وومنزکرکٹ ٹیم کو بہتر بنانے اور سینٹرل کنٹریکٹ پرنظر ثانی سےمتعلق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹرز کو ٹاسک دے دیا گیا۔
ڈومیسٹک کنٹریکٹ کاجائزہ لینےکیلئےمحمدیوسف،اسد شفیق،عثمان واہلہ اورندیم خان کوذمہ داری دیدی گئی،چیئرمین پی سی بی نے اسکولز کرکٹ کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سے جامع پلان طلب کر لیا گیا۔
محسن نقوی نے پچز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے بہترین کھلاڑی سامنے آئیں گے،نئے کھلاڑیوں پر بھرپور سرمایہ کاری کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی مکمل بااختیار ہیں، ان پر پورا اعتماد ہے،گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو فری ہینڈ دیا ہے،امید ہے دونوں بہترین نتائج دیں گے۔