نوجوان
چیئرمین یونیک گروپ نے نئے تعلیمی سال کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کااعلان کر دیا
چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے سال 2023-24کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کے کیلنڈرکا اعلان کر دیا ہے، تمام سرگرمیاں 25اگست سے شروع ہو کر 15فروری تک جاری رہیں گی۔
ان سرگرمیوں میں تقریری مقابلے، مقابلہ حسن قرآت اور نعت، بیت بازی، مضمون نویسی،آرٹ اینڈ کرافٹ، ملی نغمے اور کوئز مقابلے قابل ذکر ہیں۔
یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کوکریکولر سوسائٹی کے زیر اہتمام یونیک گروپ کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں ہم نصابی سرگر میوں کے باقاعدہ اعلان کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین یونیک گروپ پروفیسرعبدالمنان خرم نے کہا کہ ہم نصابی سر گرمیوں کا بنیادی مقصد طلبا کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجا گر کرنا ہے جس سے وہ سماجی تعمیر و ترقی میں معاون ثابت ہو سکیں گے۔
پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ یونیک گروپ کے طلبا کو ہم نصابی سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جاتے ہیں جس سے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سر گرمیوں کے انعقاد سے طلبا میں مقابلے کی فضا کو فروع حاصل ہوتا ہے۔
تقریب میں ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری،جی ایم یو نیک پبلی کیشنزمحمد عبداللہ، ہیڈ پروموشنز اینڈ میڈیا کمیونیکیشنز پروفیسر ریاض الحق اور ہیڈ کو کری کولر ڈیپارٹمنٹ نوید طارق کے علاوہ اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔