پاکستان

کراچی سمیت سندھ بھر میں 29 فروری سے 2 مارچ تک بارش کا امکان

Published

on

کراچی سمیت سندھ بھر میں 29 فروری تا 2 مارچ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان پر اثر انداز مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 فروری سے مزید شدت اختیار کرے گا، سسٹم کے زیر اثر  بلوچستان کے ساتھ ساتھ سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،شہداد کوٹ ، جیکب آباد ، لاڑکانہ ، شکار پور ، کشمور میں وقفے وقفے سے تیز بارش متوقع ہے۔

گھوٹکی، سکھر، دادو میں 29 فروری تا 2 مارچ بارشوں کا امکان ہے ، یکم تا 2 مارچ جامشورو، ٹھٹھہ، تھر پارکر، بدین،عمرکوٹ میں بارشوں کا امکان ہے۔

اسی دوران میرپور خاص ، حیدرآباد اور کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج برقرار ہے، آج دن بھر سندھ کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version