پاکستان
کراچی میں 20 سے 22 جولائی کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
خلیج بنگال سے مون سون ہواوں کا نیا سلسلہ 20 سے 22 جولائی کے درمیان کراچی سمیت گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سبب بن سکتا ہے،تند و تیز ہوائیں اور آندھی بھی چل سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق19 جولائی کو مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہوگا۔جس کو بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملے گی،20 سے 22 جولائی کے درمیان کراچی میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،19 جولائی کی شام سے 23 جولائی تک سندھ کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان ہے۔