دنیا
دنیا میں ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں، چینی صدر
چین کے صدر شی جن پھنگ نے مشترکہ ترقی کے لئے عالمی ایکشن فورم کی پہلی اعلیٰ سطح کانفرنس کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ہے۔
Cچین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق شی جن پھنگ نے اپنے خط میں کہا کہ دنیا میں ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں ،عالمی معیشت بحالی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور عالمی ترقی کے ایجنڈے کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ تعاون پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے میں نے پائیدار ترقی کی خاطر اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے میں معاونت کے طور گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو پیش کیا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ تمام فریقین کی مشترکہ شرکت کے ساتھ گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو پر تعاون نے اہم ابتدائی نتائج حاصل کیے ہیں اور متعدد ترقی پذیر ممالک کو فائدہ پہنچا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی انسانی معاشرے کا ابدی موضوع ہے اور مشترکہ ترقی ایک بہتر دنیا کی تعمیر کا ایک اہم راستہ ہے۔
شی نے کہا کہ سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ اپنی ترقی کو انسانی ترقی کے وسیع تر تناظر میں رکھا ہے اور اپنی ترقی کے ذریعے دنیا کی ترقی کے لئے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ چین عالمی ترقیاتی تعاون کے لئے اپنے وسائل میں مزید اضافہ کرے گا، عالمی ترقیاتی اقدام کو مزید آگے بڑھانے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں نیا کردار ادا کرے گا۔
چائنہ انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے زیر اہتمام گلوبل ایکشن فار شیئرڈ ڈیو یلپمنٹ فورم کی پہلی اعلیٰ سطح کانفرنس پیر کے روز بیجنگ میں شروع ہوئی جس کا موضوع "گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو، ایکو دی ڈیویلپمنٹ ایجنڈا اور کال فار گلوبل ایکشن” تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی