ٹاپ سٹوریز

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ متعصب، جج ہمایوں دلاور مجھ سے نفرت کرتا ہے، عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

Published

on

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرے تمام مقدمات اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور یا پشاور ہائیکورٹ منتقل کئے جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کو میرے تمام مقدمات کی شنوائی سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو میرے تمام مقدمات کی شنوائی سے روکا جائے،میرے خلاف تمام انکوائریاں اور ٹرائل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے منتقل کی جائیں۔

درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے،درخواست آئین کے آرٹیکل 186۔اے کے تحت دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے میرے خلاف تعصب کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں، مجھے جیل میں رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ میں انتخابات میں حصہ نہ لے سکوں،مجھے میرے قانونی حقوق سے محروم رکھا جا رہا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جج ہمایوں دلاور مجھے سزا دینے کے لیے تیار تھا اس لیے میرا مقدمہ اس کے پاس بھجوایا گیا،جج ہمایوں دلاور مجھ سے نفرت کرتا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر جج ہمایوں دلاور نے مجھے سزا سنائی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version