تازہ ترین
چلاس: مسافر بس کھائی میں گر گئی، 20 جاں بحق، 22 زخمی
چلاس میں یشوکل کے مقام پربس کھائی میں جاگری ہے۔ حادثے میں 20 مسافرجاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، شناختی کارڈ حادثے میں ضائع ہونے پر شناخت کے عمل میں دشواری کا بھی سامنا ہے۔
راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تھانہ کے۔کے۔ایچ کی حدود یشوکل کے مقام پر صبح ساڑھے پانچ بجے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ افسوسناک واقعے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو آر ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی افراد، ریسکیو 1122، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ بس حادثے کے بعد چلاس کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔
لاشوں اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے بعد ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد خان، ایس پی دیامر سردار شہریار سمیت دیگر حکام اسپتال پہنچے۔
حادثے میں زخمی افراد کی شناخت مندرجہ ذیل ناموں سے ہوئی ہے۔
1عارف ولدعلی مدد، سکردو 2.ممتاز ولد نعیم چارسدہ 3.خالد ولد محمد حلیم چاسدہ 4.توفیق احمد ولد ملک رفیق مانسہرہ 5.اظہارعلی ولد نثار ہنزہ 6.سمیع اللہ ولد جاوید شیخپورہ 7.صدام ولد نورجہان مانسہرہ 8فیصل ولد ناٸب شاہ دنیور گلگت 9.محمد علی ولد علی محمد خومر گلگت 10.افتخار احمد ولد سرور بالاکوٹ 11.مطیع اللہ ولد سید عبدالہادی کوٸٹہ 12.محمد غازی ولد قربان علی نگیر 13.عامر حسین ولد رمضان علی نگر 14. نعیم عباس ولد علی رضا نگر 15. عبدالستار ولد سید نور علی ساکن گلگت 16.سلطان صلاح الدین ولد سلطان محمود ساکن خانیوال ارمی بٹالین 17.محمد سجاد ولد محمد حسین بہاولنگر 18.عبدالزاق ولد مولا مدد ہنزہ 19ناصر ولد جہانگیر کشمیر 20 نامعلوم 21.نامعلوم 22.نامعلوم
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور