Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چین نے معاشی مددکی یقین دہانی کرادی،پاکستان چینی شہریوں پرحملوں کے ملزموں کو سزا دے گا

Published

on

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں چین کے ہم منصب چن کانگ نے ملاقات کی۔ چین کے وزیر خاجہ چن کانگ سہ فریقی اجلاس اور دوطرفہ ملاقاتوں کے لیے اسلام ٓباد کے دورہ پر ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات، پاکستان کی مالی مشکلات، سٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان کے اندر چینی شہریوں اور کمپنیوں کی سکیورٹی کے معاملات زیر غور آئے۔

وزراء خارجہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب کو یقین دلایا کہ چین کے شہریوں اور کمپنیوں کے تحفظ اور ان واقعات میں ملوث ملزموں کو کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔ چین کے وزیر خارجہ چن کانگ نے پاکستان کی مالی مشکلات کے حل میں تعاون کا وعدہ کیا۔

ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور دوطرفہ امور پر میڈیا کو بریفنگ دی۔ چین کے وزیر خارجہ چن کانگ نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کو صدر عارف علوی سے ملاقات میں چین کے صدر کا پیغام پہنچایا،چین کے متعلقہ ایشوز پر بین الاقوامی فورمز میں پاکستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ چین سالمیت، خودمختاری اور اہم ایشوزپرپاکستان کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان کے مالی استحکام میں مدد دیں گے اورقدرتی آفات کے باعث نقصانات پر قابو پانے میں مدد کریں گے۔

چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں اورانسداد دہشت گردی آپریشنزکی حمایت کرتا ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے چینی شہریوں،منصوبوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان میں چینی شہریوں،  منصوبوں کو نشانہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ چین کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان کمرشل پروازوں کو کورونا سے پہلے والی سطح پر بحال کرنے کا بھی اعلان کیا۔

چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے چین کے فلاحی اقدامات کوپاکستان میں نافذ کرنے پر اتفاق کیا۔ چین علاقائی بلاک کی سیاست  کی بجائے ممالک کے مابین مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی،چین نے کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کی حمایت کی،پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اہم منصوبہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے سٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق پایا گیا۔تائیوان،سینکیانگ،تبت اورجنوبی چین سمیت تمام معاملات پر چین کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستان عالمی طاقتوں کے مقابلے اور بلاک کی سیاست کا مخالف ہے۔مذاکرات میں  افغانستان میں امن کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. muhammadahmadw

    مئی 7, 2023 at 2:36 صبح

    ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اور چین اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنائیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین