پاکستان
چین نے معاشی مددکی یقین دہانی کرادی،پاکستان چینی شہریوں پرحملوں کے ملزموں کو سزا دے گا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں چین کے ہم منصب چن کانگ نے ملاقات کی۔ چین کے وزیر خاجہ چن کانگ سہ فریقی اجلاس اور دوطرفہ ملاقاتوں کے لیے اسلام ٓباد کے دورہ پر ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات، پاکستان کی مالی مشکلات، سٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان کے اندر چینی شہریوں اور کمپنیوں کی سکیورٹی کے معاملات زیر غور آئے۔
وزراء خارجہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب کو یقین دلایا کہ چین کے شہریوں اور کمپنیوں کے تحفظ اور ان واقعات میں ملوث ملزموں کو کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔ چین کے وزیر خارجہ چن کانگ نے پاکستان کی مالی مشکلات کے حل میں تعاون کا وعدہ کیا۔
ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور دوطرفہ امور پر میڈیا کو بریفنگ دی۔ چین کے وزیر خارجہ چن کانگ نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کو صدر عارف علوی سے ملاقات میں چین کے صدر کا پیغام پہنچایا،چین کے متعلقہ ایشوز پر بین الاقوامی فورمز میں پاکستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ چین سالمیت، خودمختاری اور اہم ایشوزپرپاکستان کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان کے مالی استحکام میں مدد دیں گے اورقدرتی آفات کے باعث نقصانات پر قابو پانے میں مدد کریں گے۔
چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں اورانسداد دہشت گردی آپریشنزکی حمایت کرتا ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے چینی شہریوں،منصوبوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں کو نشانہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ چین کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان کمرشل پروازوں کو کورونا سے پہلے والی سطح پر بحال کرنے کا بھی اعلان کیا۔
چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے چین کے فلاحی اقدامات کوپاکستان میں نافذ کرنے پر اتفاق کیا۔ چین علاقائی بلاک کی سیاست کی بجائے ممالک کے مابین مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی،چین نے کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کی حمایت کی،پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اہم منصوبہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے سٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق پایا گیا۔تائیوان،سینکیانگ،تبت اورجنوبی چین سمیت تمام معاملات پر چین کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستان عالمی طاقتوں کے مقابلے اور بلاک کی سیاست کا مخالف ہے۔مذاکرات میں افغانستان میں امن کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
muhammadahmadw
مئی 7, 2023 at 2:36 صبح
ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اور چین اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنائیں