تازہ ترین

چین نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کردی

Published

on

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے  کہا ہےکہ چین اقوام متحدہ (یو این) میں فلسطین کے مکمل رکن بننے کی حمایت کرتا ہے۔

چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق وانگ یی نے جمعرات کوکہاکہ آج 21ویں صدی میں فلسطین اسرائیل تنازعہ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی  بحران کے خاتمے میں ناکامی انسانیت کے لیے ایک المیہ اور تہذیب کی توہین  ہے۔انہوں نےبین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری جنگ بندی کو ترجیح دینے کے طورپر اقدامات کرے۔

چینی وزیر خارجہ نے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اورکہا کہ فلسطینی عوام کو دنیا میں جینے کا یکساں حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے انصاف کی بحالی اوردو ریاستی حل پرمکمل طورپرعملدرآمد ہی فلسطین اور اسرائیل تنازعات کے ظالمانہ حصارکو توڑنے کا واحد راستہ ہے۔

وانگ یی نے کہا "ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بعض اراکین کوتاکید کرتے ہیں کہ وہ اس مقصد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز ہیں،” ۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین  مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کے لیے وقت پرمبنی طریقہ کار اورحکمت عملی کی تیاری کے سلسلے میں مزید وسیع البنیاد، زیادہ معیاری اور موثر بین الاقوامی امن کانفرنس کا مطالبہ کرتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version