پاکستان

چینی کمپنیوں کا زراعت،فرٹیلائزر،آئی ٹی، موبائل مینو فیکچرنگ، فارما سوٹیکل،فٹ وئیر اورفائبر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

توانائی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، فارمنگ، انجینئرنگ کنسٹرکشن اور لاجسٹک کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری ہوگی

Published

on

وزیر اعظم کے دورہ چین میں وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان نے چینی کمپنیوں سے دو طرفہ معاہدے کئے۔بدھ کو پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان سے بورڈ آف انویسٹمنٹ،کامرس اورنیشنل فوڈ سکیورٹی کی چینی اداروں سے بزنس ٹو بزنس سرگرمیاں شامل ہیں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال خان کی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کیں ۔چین کے چنگ ڈاؤ گروپ، ژنگ جیانگ کے وفد کی بھی وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان سے اہم ا جلاس ہوا ۔

چین کی کمپنیوں نے پاکستان کے مختلف اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے اظہار دلچسپی کیا، معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔زراعت،فرٹیلائزر،آئی ٹی، موبائل مینو فیکچرنگ، فارما سوٹیکل،فٹ وئیر اورفائبر کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوگی ۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرینگے،حکومت صر ف سہولت کار، سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں نجی شعبے کو مکمل فری ہینڈ دے گی۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مابین دو طرفہ اشتراک خوش آئند ثابت ہوگا،توانائی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، فارمنگ، انجینئرنگ کنسٹرکشن اور لاجسٹک کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری ہوگی۔ سرمایہ کاری کیلئے ہوٹلنگ، ٹور ازم، کلچر، سپورٹس گڈز،ٹیکسٹائل،ڈیکو ریشن انڈسٹری اور ائیر پورٹ ڈیزائنگ شامل ہیں ۔

سولر پینل،آپٹیکل فائبر کیبل،سٹیل سٹرکچر،منرل ڈویلپمنٹ اور پلاسٹک سے آلودگی کے خاتمے پر بھی بات چیت کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں پاکستان سے معروف کارباری شخصیات کی شرکت حوصلہ افز ہے۔وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کی چین کے اہم کاروباری گروپس سے مشاورتی اجلاس و ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ۔پاک چائنہ بزنس کانفرنس کے ثمر آور ہونے سے معیشت مزید مضبوط ہوگی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version