پاکستان
سائفر کیس اپیلیں، سیکرٹ لینگویج کا کتابچہ عدالت میں پیش کردیا گیا
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے سیکرٹ لینگویج کا کتابچہ عدالت میں پیش کر دیا،اسپیشل پراسیکیوٹر کے دلائل آج مکمل نہ ہو سکے، حامد شاہ کل بھی اپنی دلائل رکھیں گے۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس نے کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ آج میں دوسرے الزام پر دلائل دوں گا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک چیز بتائیے گا، سلمان صفدر نے بھی بتایا آپ بھی بتائیں سائفرہے کیا؟ اس پراسیکیوٹر نے کہا وہیں سے شروع کروں گا، سائفر وزارت خارجہ کی سائفر سیکشن نے وصول کیا، سائفر ای میل کے ذریعے واشنگٹن سے وصول کیا گیا، سائفر ایک سیکرٹ ڈاکومنٹ ہے، سات مارچ کو ای میل کے ذریعے وزارت خارجہ کو سائفر موصول ہوتا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے سائفر ٹیلی گرام پر نمبر لگایا جا سکتا ہے، قانون کے مطابق وہ دستاویزات جو ملک میں خفیہ طور پر بھیجے جاتے ہوں وہ سیکرٹ ہوتے ہیں۔
اس دوران ایف آئی اے نے سیکرٹ لینگویج کا کتابچہ عدالت میں پیش کیا،عدالت نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ نے یہ کتاب دیکھی ہے۔
وکیل نے کہا یہ کتاب مخصوص ہاتھوں میں ہی جا سکتی ہے، اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا یہ بُک جس شخص کے نام ایشو ہوتی ہے اس نے ہر چھ ماہ بعد بتانا ہوتا ہے کہ اسکے پاس ہی ہے، بڑا متبرک ڈاکومنٹ ہے، اس کی کاپی سلمان صاحب کے پاس تھی، انہوں نے دلائل بھی دیے، اس کتابچے کے چیپٹر 8 میں سائفر سکیورٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں عام طور پر تو معلوم ہے سائفر کیا ہوتا ہے، مگر ہمیں آپ آگاہ کریں۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بہت سے ممالک میں خفیہ معلومات کے لیے ایک سیل بنایا جاتا ہے، جب کوڈڈ فارم میں ٹیکسٹ بھیجا جاتا ہے تو اسے ان کوڈز سے ڈی کوڈ کیا جاتا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل جج نے کہا ہے کہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے کیا یہ قانون ہے ؟ یا ہدایات ہیں ؟
پراسیکیوٹر نے بتایایہ سیکریٹریٹ کی ہدایات ہیں،جو موضوع آپکے سامنے پیش کروں گا اسکے متعلق گواہوں پر بھی دلائل بھی ساتھ میں دوں گا، یہ سائفر گریڈ ٹو کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹ ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کرمنل کیس ہے، اس میں شک کا فائدہ ان کو جائے گا، یہ کرمنل چارج ہے، اس میں چھوٹا سا بھی شک کا معمولی فائدہ بھی ملزمان کو جائے گا۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے نے سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی