ٹاپ سٹوریز
سائفر کیس، وکلا صفائی پیش نہ ہونے پر عدالت نے عمران خان، شاہ محمود کے لیے سرکاری وکیل مہیا کر دیئے
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیلئے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کر دیئے گئے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے گذشتہ روز سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا، حکمنامے کے مطابق کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کی جانب سے کوئی بھی سینئر وکیل عدالت پیش نہیں ہوا، کیس کی سماعت ساڑھے بارہ بجے دوبارہ شروع کی گئی تب بھی کوئی سینئر وکیل پیش نہ ہوا، حقائق اور حالات کے پیش نظر اور ملزمان کے وکلاء کو کئی مواقع فراہم کیے گئے، اس عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا کہ وہ ملزمان کے لیے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کرے۔
عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد سے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کرنے کیلئے ای میل کے زریعے وکیلوں کی فہرست طلب کی گئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے بذریعہ خط جواب دیا گیا۔
حکمنامہ میں کہا گیا کہ خط میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے قابل وکلاء کے نام فراہم کیے،اب وہ ملزمان بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے کیس کی نمائندگی کریں گے،ملک عبدالرحمن ایڈووکیٹ کو عمران خان کے لیے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کیا گیا ہے، حضرت یونس ایڈووکیٹ کو شاہ محمود قریشی کیلئے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کیا گیا ہے۔
عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ دونوں سٹیٹ کونسل ملزمان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے،ریاست کی جانب سے مقرر کردہ ڈیفنس کونسل آج 27 جنوری گواہان پر جرح کریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور