ٹاپ سٹوریز
سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی موخر کردی گئی۔ دونوں ملزموں کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں ہیں ۔ 23 اکتوبر کو ہونے والی اگلی سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات نے اڈیالہ جیل میں کی۔
چالان کی نقول فراہم نہ کرنے کے باعث آج بھی ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔عدالت نے عمران خان او ر شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول تقسیم کر کے بتایا کہ تئیس اکتوبر کوا گلی سماعت میں دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔۔
سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی دونوں کی عدالت میں موجود رہے ۔سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نو مئی کے واقعات میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ میرا ٹرائل جہاں بھی ہو ورکرز ا تحمل کا مظاہرہ کریں، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے بتایا کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام قانونی معاملات پر آگاہ کیا گیا، چیئرمین نے جیل ٹرائل کے خلاف خارج درخواست کو چیلنج کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔