ٹاپ سٹوریز
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر الزام کیا ہے؟
سابق وزیراعظم عمران خان اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ م قدمہ کیا ہے؟ اور ان دونوں پر الزام کیا ہے؟
یہ مقدمہ ایک سفارتی دستاویز سے متعلق ہے، جو امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید نے سفارتی ملاقات کے حوالے سے وزارت خارجہ کو بھجوائی تھی اور مبینہ طور پر عمران خان کے پاس سے غائب ہو گئی۔
عمران خان نے سنہ 2022 میں اپنی حکومت کے خاتمے سے چند ہفتے قبل اسلام آباد میں ایک عوامی جلسے میں امریکہ میں پاکستانی سفیر کے مراسلے، جسے سفارتی زبان میں سائفر کہا جاتا ہے، کو بنیاد بنا کر اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں انھوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے کی مبینہ سازش میں ایک غیر ملک کا کردار ہے۔
تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔
اس کے علاوہ سائفر سے متعلق عمران خان اور ان کے سابق سیکرٹری اعظم خان کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں عمران خان کو کہتے سنا گیا کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔‘
اعظم خان پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری تھے اور وہ وزیر اعظم کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے۔
اس کے بعد پی ڈی ایم اتحادی حکومت کی وفاقی کابینہ نے اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کی تھیں۔
اس مقدمے میں سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔
ایف آئی اے کی جانب سے درج ایف آئی ار میں شاہ محمود قریشی کو بھی نامزد کیا گیا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات پانچ (معلومات کا غلط استعمال) اور نو کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی سیکشن 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سات مارچ 2022 کو اس وقت کے سیکریٹری خارجہ کو واشنگٹن سے سفارتی مراسلہ (سائفر) موصول ہوا، پانچ اکتوبر 2022 کو ایف آئی اے کے شعبہ انسداد دہشت گردی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اور ان کے معاونین کو سائفر میں موجود معلومات کے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرکے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے اور ذاتی مفاد کے حصول کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے نامزد کیا گیا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے معاونین خفیہ کلاسیفائیڈ دستاویز کی معلومات غیر مجاز افراد کو فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور