پاکستان
سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کے مزید ریمانڈ کی استدعا پر عدالت برہم، اتنے دن میں کیا ریکوری کی؟
سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے سائفر گمشدگی کیس میں شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے ایف آئی آے پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اتنے دن جسمانی ریمانڈ میں کیا ریکوری کی؟
دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شاہ محمود قریشی کو سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچایاگیا
سائفر گمشدگی کیس کی سماعت ان کیمرہ ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیشل پراسیکوٹرز ذوالفقار نقوی اور شاہ خاور عدالت پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی کی جانب سے پی ٹی آئی وکلاء عمیر نیازی، شعیب شاہین، بابراعوان عدالت پیش ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ائی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے اتنے دن جسمانی ریمانڈ میں کیا ریکوری کی۔
عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔