Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سائفر کیس: اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں آج کیا ہوا؟

Published

on

3 new officers were appointed in Adiala Jail

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے میں 10 سال کی سزا سنائی، آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے آغاز پر ملزمان عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دفعہ 342 کا سوال نامہ دیا گیا۔

عمران خان نے پہلے  342 کے تحت بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو روسٹرم پر بلایا۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ میں آ رہا ہوں، جلدی تو آپ کو ہے،ہمیں  تو جیل میں ہی رہنا ہے۔

جج ابوالحسنات نے عمران خان سے استفسار کیا کہ 342 کے بیان پر دستخط کریں گے۔

عمران خان نے پوچھا کہ مجھے پہلے بتائیں یہ ہوتا کیا ہے؟

جج ابو الحسنات نے کہا کہ قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو سوالات کے جواب دینے کا موقع دے رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ اپنا جواب خود لکھوانا چاہتا ہوں۔ جج ابوالحسنات نے کہا کہ اچھی بات ہے آپ اپنا جواب خود لکھوائیں۔

بیان مکمل ہونے کے بعد جج ابوالحسنات نے عمران خان سے سوال کیا کہ  آپ سے آسان سا سوال ہے، سائفر کہاں ہے؟

عمران خان نے جواب میں کہا کہ میں نے وہی بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے دفتر میں تھا۔

جج ابوالحسنات نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو روسٹرم پر بلا کر کہا کہ آپ اور شاہ محمود قریشی  میری طرف دیکھیں، میں آپ کو 10، 10 سال قید کی سزا سناتا ہوں۔

فیصلہ سنانے کے بعد جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین عدالت سے اٹھ کرچلے گئے۔

فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی مسکراتے رہے، جبکہ شاہ محمود قریشی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرا تو ابھی بیان ہی ریکارڈ نہیں ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین