ٹاپ سٹوریز
بجلی کے بھاری بھرکم بلوں پر شہر شہر احتجاج، بجلی کمپنیوں کے عملے پر تشدد کے واقعات
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/08/ELECTRICITY-BILLS-BURNT-1.jpg)
بجلی کی قیمتوں اوراووربلنگ پرملک کےمختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، کئی شہروں میں مظاہرین نے بجلی کے بل جلائےاور بل ادا نہ کرنے کا اعلان کیا، عوام میں اشتعال کی وجہ سے بجلی کمپنیوں نے عملے اور دفاتر کی سکیورٹی کے اضافی اقدامات کی درخواست کردی۔
پشاورکے علاقے گنج گیٹ میں تاجروں اور شہریوں نے پیسکو کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے سرکلر روڈ کو بند کردیا، مشتعل مظاہرین نے بجلی بل بھی نذر آتش کئے۔
بجلی کے بھاری بل
شاہین مسلم ٹائون پشاور کے رہائشیوں نے بجلی بل جلا دئے pic.twitter.com/3x7hJlOetM— Muhammad Faheem (@MeFaheem) August 25, 2023
ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا میں شہریوں نے بجلی کے بل گدھوں پر رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔
پیرمحل بار ایسوسی ایشن نے مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی،جڑانوالہ میں ننکانہ،جڑانوالہ روڈ 8چک سٹاپ پر احتجاجاً ٹریفک کی لیے بند کر دیا گیا، شہریوں نے آگ لگا کر احتجاج شروع کیا، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
وہاڑی میں مرکزی انجمن تاجران نے احتجاجی مظاہرہ کیا، تاجران نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید نعرے بازی کی،
رحیم یار خان میں مہنگے بجلی کے بلوں کیخلاف لوگ سیاہ پرچم لیکر باہر نکل آئے#ElectricityBills pic.twitter.com/yVq1qCzBAN
— Abdul Haseeb 🇵🇰 (@haseeb_sebi) August 25, 2023
سرگودھا میں تاجروں نے چونگی نمبر 9 پر بجلی کے بلز جلائے اور سڑک بند کئے رکھی۔ ٹیکسلا میں ختم نبوت چوک میں شہریوں نے احتجا ج کیا، مظاہرین نے بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
بجلی کے بلوں سے پریشان عوام نے بجلی کمپنیوں کے اہلکاروں کو زدوکوب کرنا شروع کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں بجلی کمپنیوں کے مبینہ اہلکاروں کے پٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔
چھترول جاری بجلی میٹر اتارنے واپڈا کے اہلکاروں اور عوام دست و گریباں#ElectricityBills pic.twitter.com/pJBpXE5apO
— Rai Musadiq Hussain (@Rai_Musadiq) August 26, 2023
شہر شہر احتجاج کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے دفاتر اور عملے کی سکیورٹی کے لیے پولیس سے مدد مانگ لی جبکہ کمپنی کی گاڑیوں کا استعمال بھی ترک کردیا۔
تاجر برادری غصہ میں ٹمبر مارکیٹ کراچی کے تاجروں کے ہاتھوں کے KE ملازمین کی پٹائی۔۔
حکومت پاکستان کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کو سنجیدگی کے ساتھ دوبارہ Review کرنا چائیے ، کرائے کے مکان میں بجلی کا بل عوام کی دسترس میں نہیں رہا ۔#ElectricityBills #Karachi_Reject_KE_Bills pic.twitter.com/8K9y2fqBjF
— 🇵🇰 IK ideology (@TA78K) August 24, 2023
اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نے پولیس سے سیکورٹی مانگ ہے، لیسکو کی جانب سے گرڈاسٹیشنز اوراہم دفاترپرپولیس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔۔اس حوالے سے ایگزیکٹوانجینئر آئیسکو آپریشن ڈویژن گوجرخان نے راول پنڈی اورجہلم کے ڈی پی اوکوخط لکھا ہے۔
پیسکو نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے عملے کو زبانی اور تحریری ہدایات جاری کی ہیں، عملے سے کہا گیا ہے کہ بجلی بل قسطوں میں کرنے میں تعاون کیا جائے اور سٹاف اپنی سکیورٹی کے لیے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے فوری طور پر واپڈا کی پہچان ہٹا دے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور